موڈبیدری،3/؍نومبر (ایس او نیوز) آلنگر کے مقام پر سینٹ تھامس اسکول کی بس اور کار کے درمیان تصادم 5 طلبہ سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بس ڈرائیور اور اسکول کے طلبہ کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ کار کا ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو گہری چوٹ لگی ہے اور کار کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ موڈبیدری پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور اس ضمن میں کیس درج کیا ہے۔