ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مودی کی غلط پالیسیوں سے روزگار کے ذرائع اور ملازمتوں کے مواقع ختم؛ کانگریس کا الزام

مودی کی غلط پالیسیوں سے روزگار کے ذرائع اور ملازمتوں کے مواقع ختم؛ کانگریس کا الزام

Tue, 16 May 2023 17:30:26    S.O. News Service

نئی دہلی16/مئی(ایس او نیوز/ایجنسی) کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر االزام لگایا ہے کہ انہوں نے  نوٹ بندی، ناقص اشیاء اور خدمات ٹیکس نیز پبلک سیکٹر کے  اداروں کی نجکاری جیسی غلط پالیسیوں کو اپنا کر ملک میں روزگار کے ذرائع اور ملازمتوں کے مواقع ختم  کردئے  ہیں۔

 قومی روزگار میلہ پروگرام میں مرکزی حکومت کی طرف سے 71000 تقرری نامے تقسیم کئے جانے اور اس موقع پر وزیر اعظم کے خطاب کے بعد کانگریس کے چیف ترجمان اور جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایک بیان میں کہا، ’’ملک کے نوجوان جانتے ہیں کہ وزیر اعظم نے نوٹ بندی اور ناقص گڈز اینڈ سروسز ٹیکس نافذ کرکے، پبلک سیکٹر کے اداروں کی ہول سیل پرائیویٹائزیشن اور انتہائی چھوٹے، چھوٹے اور درمیانی  درجے کے اداروں کو اپاہج کر کے لاکھوں لاکھ نوکریوں کو ختم کیا ہے۔

وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے کہا، "گورننس کو شخصی مرکز بنا کر، وزیر اعظم نے حکمرانی کو برباد کر دیا ہے۔ وہ اپنے جاب میلوں کے ذریعے اسے مزید نیچے لے جا رہے ہیں، وہ ایسا کررہے ہیں جیسے کہ انہوں نے یہ ملازمتیں ذاتی طور پر تخلیق کی ہوں اور وہ ملازمت پانے والوں کو اپنے پاس سے ادائیگی کر رہے ہوں۔


Share: