ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: زہر کھانے سے 2 لڑکیوں کی موت‘ خودکشی کا شبہ

منگلورو: زہر کھانے سے 2 لڑکیوں کی موت‘ خودکشی کا شبہ

Sat, 08 Apr 2023 12:36:13    S.O. News Service

منگلورو،8/اپریل (ایس او نیوز/ایجنسی)  دیہی ترقیاتی اسکیم کی سرویس نمائندہ کے طور پر کام کرنے والی دو لڑکیوں کی شدید درد شکم سے موت واقع ہوگئی۔ شبہ ہے کہ انہوں نے زہر کھایا تھا۔

لڑکیوں کی شناخت رکشیتا (22) اور لاونیا (21) کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں کا تعلق بیلتنگڈی سے ہے۔

رکشیتا کی موت جمعرات کی صبح جبکہ لاونیا کی جمعرات دوپہر کو ہوئی۔ ان کی موت کی حقیقی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے مگر شبہ ہے کہ انہوں نے زہرکھاکر خودکشی کی ہے۔

 4/ اپریل کو شدید درد شکم کی شکایت کے بعدلڑکیوں کو پہلے بیلتنگڈی پھر وہاں سے;منگلورو اسپتال منتقل کرایا گیا تھا۔ دونوں لڑکیاں قریبی سہیلیاں تھیں اور ایک ہی ادارہ میں ملازمہ تھیں۔ دھرمستھلا پولیس تھانہ میں کیس درج کیا گیا ہے اور پولس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔


Share: