ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : ہندو جن جاگرن سمیتی کےخلاف ایس ڈی پی آئی نے دیا میمورنڈم 

منگلورو : ہندو جن جاگرن سمیتی کےخلاف ایس ڈی پی آئی نے دیا میمورنڈم 

Thu, 09 Mar 2023 23:04:49    S.O. News Service

منگلورو،9 / مارچ (ایس او نیوز) ہندو جن جاگرن سمیتی (ایچ جے ایس) کی طرف سے 'ہندو راشٹرا بیداری پروگرام' منعقد کرنے کے اعلان پر اس کی مخالفت کرتے ہوئے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے ذمہ داران نے کمشنر آف پولیس کلدیپ کمار جین کو میمورنڈم دیا۔
    
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ ایچ جے ایس کی طرف سے مذکورہ اجلاس کے بارے میں پوسٹرس چپکائے جا رہے ہیں ۔ ویڈیوز جاری کیے گئے ہیں ۔ یہ ایک ملک دشمن اور غداری کا عمل ہے ۔ ہندوستان دستوری حیثیت سے ایک سیکیولر ملک ہے اور مذہبی بنیادوں پر اس کی شناخت کرنا غیرقانونی اور ملک دشمنی کا عمل ہے ۔ لہٰذا پولیس کو اس معاملے کو نہایت سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس طرح کی اشتہار بازی سے عوام کے اندر خوف و ہراس پیدا کرنے کے جرم میں ہندو جاگرن سمیتی کے خلاف ضروری کارروائی کرنی چاہیے ۔ اس کے علاوہ اس سمیتی پر پابندی لگانی چاہیے۔
    
اس موقع پر ایس ڈی پی کے ریاستی کمیٹی رکن عطاءاللہ جوکٹّے ، ڈسٹرکٹ جنرل سیکریٹری انور سادات اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ 


Share: