منگلورو ،18 / مئی (ایس او نیوز) شہر کے مضافات میں کٹیل مندر کے پاس او ایم پی ایل نامی کمپنی کی ملکیت والی ایک پرائیویٹ بس میں بھڑکی آگ سے پوری بس جل کر خاکستر ہوگئی ۔
بتایا جاتا ہے کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کٹیل میں کام کرنے والے ملازمین کو اتارنے کے بعد بس واپس لوٹ رہی تھی ۔ عینی شاہدین کے مطابق جس وقت آگ لگی اُس وقت بس کے اندر بس ڈرائیور کے علاوہ دیگر دو افراد موجود تھے ۔ خوش قسمتی سے وہ لوگ بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ آتشزدگی کے اسباب کے بارے میں ابھی کوئی بات سامنے نہیں آئی ہے ۔