ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : مصروف سڑک پر درخت کی شاخ گر گئی - اسکوٹر کو پہنچا نقصان - بال بال بچ گئے راہگیر

منگلورو : مصروف سڑک پر درخت کی شاخ گر گئی - اسکوٹر کو پہنچا نقصان - بال بال بچ گئے راہگیر

Tue, 14 Mar 2023 13:20:11    S.O. News Service

منگلورو، 14 / مارچ (ایس او نیوز) پمپ ویل - کنکن ناڈی اولڈ روڈ پر شام کے مصروف اوقات میں آم کے درخت کی ایک بہت بڑی ٹہنی سڑک پر گر گئی جس کے نتیجے میں ایک اسکوٹر کو نقصان پہنچا مگر راہگیر بال بال بچ گئے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ سڑک کنارے موجود آم کے درخت کی ایک بڑی شاخ بہت زیادہ آم لگنے کی وجہ سے مصروف سڑک پر بری طرح جھکی ہوئی تھی اور ٹوٹنے کے قریب تھی ۔ اسی دوران شام کے وقت سڑک سے گزرنے والے ایک ٹرک کا اوپری حصہ اس لٹکتی شاخ سے ٹکرا گیا اور وہ شاخ ٹوٹ کر بجلی کے کھمبے پر گر گئی ۔  اس کے نتیجے میں بجلی کا کھمبا زمین سے اکھڑ کر ایک گزرتے ہوئے اسکوٹر پر گر گیا ۔ خوش قسمتی سے اسکوٹر سوار بال بال بچ گیا مگر اس کی اسکوٹر کو بھاری نقصان پہنچا ۔
    
بجلی کا کھمبا سڑک پر گرنے سے ٹریفک میں خلل پڑ گیا ۔ اسی کے ساتھ الیکٹرک کیبل ایک اور اسکوٹر کے ٹائر میں پھنس گیا مگر یہ اسکوٹر ڈرائیور بھی خوش قسمت نکلا اور اسے بھی کوئی چوٹ نہیں آئی ۔ 
    
پانڈیشور فائر سروس کے عملہ نے جائے وقوع پر پہنچ کر سڑک پر گری ہوئی درخت کی شاخ کو ہٹایا مگر بجلی کے کھمبے اور کیبل کو ہٹانے اور بجلی کی سپلائی بحال کرنے میں کافی تاخیر ہوئی جس کے دوران اس سڑک پر ٹریفک کی آمد و رفت  بند رکھی گئی ۔ 


Share: