ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : مشین اور کرنسی نوٹوں کے ساتھ اے ٹی ایم بوتھ جل کر تباہ  

منگلورو : مشین اور کرنسی نوٹوں کے ساتھ اے ٹی ایم بوتھ جل کر تباہ  

Sun, 14 May 2023 17:33:02    S.O. News Service

منگلورو،14 / مئی (ایس او نیوز) شہر کے ہمپن کٹا علاقے میں ایک بینک کے اے ٹی ایم بوتھ میں الیکٹرک شارٹ سرکیوٹ کی وجہ سے آگ بھڑکی جس کے بعد وہاں پر موجود مشین اور کرنسی نوٹ جل کر خاک ہوگئے ۔
    
موصولہ اطلاع کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ جمعہ کے دن دیر رات کو پیش آیا تھا ۔ چونکہ اے ٹی ایم بوتھ بینک سے متصل تھا اس وجہ سے بینک کے اندر موجود بعض مشینوں کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ اس معاملے میں نقصان کا تخمینہ ابھی سامنے آیا ہے ۔ پانڈیشور فائر سروس عملہ کی مستعدی اور بروقت کارروائی کی وجہ سے جلد ہی آگ پر قابو پا لیا گیا اور آگ کو آس پاس کے علاقے میں پھیلنے کا موقع نہیں ملا ۔ مزید تحقیقات جاری ہے ۔ 
 


Share: