منگلورو،15/ اپریل (ایس او نیوز) ساحلی علاقہ میں شدت گرمی سے پریشان حال لوگوں کے لئے آئندہ تین چار دن بارش کی وجہ سے راحت ملنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں، کیونکہ محکمہ موسمیات نے 15 اپریل سے 18 اپریل تک جنوبی کینرا ، اڈپی اور شمالی کینرا میں معتدل بارش ہونے کی پیشین گوئی کرتے ہوئے ایلو الرٹ جاری کیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 30 تا 40 کلو میٹر کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی اور بادل کی گھن گرج اور بجلی کی کڑک کے درمیان بارش برسے گی ۔ ساحلی اضلاع کے علاوہ جنوبی اور شمالی کرناٹکا کے اندرونی علاقوں میں بھی برسات ہوگی ۔