ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : جسم فروشی اڈے پر پولیس کا چھاپہ - دلال خاتون گرفتار

منگلورو : جسم فروشی اڈے پر پولیس کا چھاپہ - دلال خاتون گرفتار

Wed, 08 Mar 2023 20:01:19    S.O. News Service

منگلورو،8 / مارچ (ایس او نیوز) پنڈت ہاوس کے قریب وجیتا نگر میں چل رہے جسم فروشی کے اڈے پر پولیس نے چھاپہ مارا اور اس کاروبار کو چلانے والی خاتون دلال کو گرفتار کیا ۔
    
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ چھاپہ ماری مصدقہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی تھی ۔ گرفتار کی گئی خاتون کا نام رقیہ (50 سال) ہے اور عبداللطیف نامی دوسرا مرد دلال موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ تین گاہکوں کو بھی پولیس نے تحویل میں لینے کے علاوہ اس کاروبار میں ملوث کی گئی چار لڑکیوں کو بچا لیا گیا ۔ 3 دو پہیہ گاڑیاں ، 9 موبائل فونس اور 5000 روپے نقد ضبط کیے گئے ۔ 
 


Share: