ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : تخریب کاری کا منصوبہ بنانے کے الزام میں پی ایف آئی کے 5 اراکین گرفتار

منگلورو : تخریب کاری کا منصوبہ بنانے کے الزام میں پی ایف آئی کے 5 اراکین گرفتار

Sat, 22 Oct 2022 15:16:31    S.O. News Service

منگلورو 22 / اکتوبر (ایس او نیوز) تخریب کاری اور سبوتاژ کا منصوبہ بنانے کے الزام میں پولیس نے ممنوعہ پی ایف آئی کے  5 ملزمین کو گرفتار کرلیا ۔

اے ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر آلوک کمار نے بتایا کہ :" گرفتار کیے گئے ممنوعہ پی ایف آئی کے پانچ اراکین سے پوچھ تاچھ جاری ہے ۔ ان کے رابطوں اور منصوبوں کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔ تفتیش پوری ہونے کے بعد اگلی کارروائی کی جائے گی ۔ حالانکہ پی ایف آئی پر پابندی لگا دی گئی ہے مگر ہماری نظر اس کے کارکنان پر بنی ہوئی ہے ۔ ہمارے افسران شیموگہ ، ہاسن، چکمگلورو، کوڈاگو، میسورو اور داونگیرے میں ان کے تعلق سے معلومات جمع کر رہے ہیں ۔ تحقیقاتی افسران تمام قسم کی معلومات اکٹھا کر رہے ہیں ۔ ہم بھی پتور کے علاوہ دوسرے مقامات پر موجود پی ایف آئی کے تربیتی مراکز کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں ۔ "


Share: