ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو کے تین ذبیحہ خانوں کو محکمہ ریوینیو نے کیا ضبط

منگلورو کے تین ذبیحہ خانوں کو محکمہ ریوینیو نے کیا ضبط

Thu, 27 Oct 2022 19:00:21    S.O. News Service

منگلورو 27/ اکتوبر (ایس او نیوز) محکمہ ریوینیو نے منگلورو نارتھ حلقہ کے ایم ایل اے بھرت شیٹی کے اشارے پر شہر کے تین الگ الگ مقامات پر ذبیحہ خانوں کو ضبط کردیا ۔

 اطلاغ کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر مدن موہن نے غیرقانونی طور پر ہو رہے مویشیوں کے ذبیحہ کو روکنے کے لئے ضبطی کا حکم دیا جس پر عمل کرتے ہوئے پولیس نے کاٹیپلّا، ارکولا اور گنجی مٹھ میں موجود ذبیحہ خانوں پر چھاپہ مارا اورانہیں غیر قانونی قرار دے کر ان مقامات اور سازوسامان کو مویشیوں کے ذبیحہ مخالف اور تحفظ قانون 2020 کے تحت اپنی تحویل میں لیا ۔ اور اپنی رپورٹ محمکہ ریوینیو کو پیش کر دی گئی ۔ اس کے علاوہ محکمہ جاتی افسران کو ہدایات جاری کی گئیں کہ ضبط کردہ ذبیحہ خانوں یا اس کی زمین وغیرہ کی فروخت پر روک لگائی جائے ۔ 

 معلوم ہوا ہے کہ ان ذبیحہ خانوں اور زمین کے مالکان کو ضبطی کے سلسلے میں نوٹسیں جاری کر دی گئی ہیں ۔ گنجی مٹھ میں یوسف، ارکولا میں باسط اور کاٹیپلّا میں حکیم کی ملکیت والے ان ذبیحہ خانوں کی ضبطی کی یہ کارروائی بجپے، سورتکل اور منگلورو رورل پولیس تھانوں سے وابستہ پولیس افسران و عملہ کی طرف سے انجام دی گئی۔


Share: