منگلورو ،27 / اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل کے مشہور انگریزی صحافی آفتاب حسین کولا کے فرزند عبدالرحمٰن کولا نے پی یو سی سال دوم کے فائنل امتحان میں امتیازی نمبرات سے کامیابی درج کی ہے ۔
سینٹ ایلوشیئس کالج منگلورو میں زیر تعلیم عبدالرحمٰن کولا نے کُل 600 میں 541 مارکس کے ساتھ مجموعی طور پر 90.1 فیصد مارکس حاصل کیے ہیں۔ ان کی اس بہترین کامیابی پر ذمہ داران قوم نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔