ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ممتا-جہاں کانگریس مضبوط ہے وہاں ہم اس کی مدد کریں گے

ممتا-جہاں کانگریس مضبوط ہے وہاں ہم اس کی مدد کریں گے

Wed, 17 May 2023 11:27:38    S.O. News Service

کلکتہ، 17/مئی(ایس او نیوز/ایجنسی)مغربی بنگال چیف منسٹر اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہاکہ ان کی پارٹی کانگریس کو2024لوک سبھا الیکشن میں وہاں مدد کرے گی جہاں وہ مضبوط رہے گی-

ممتا بنرجی نے پہلی مرتبہ عوام کے روبرومجوزہ انتخابی لڑائی میں اپوزیشن کے اتحاد پر امکانی حکمت عملی میں ٹی ایم سی کے موقف کو واضح کیاہے- بنرجی نے ریاستی سکریٹریٹ میں رپورٹرس کو بتایاکہ جہاں کہیں بھی کانگریس مضبوط ہے،انہیں مقابلہ کرنے دیں گے- ہم انہیں حمایت پیش کریں گے اس میں کوئی قباحت نہیں ہے-

مگر انہیں بھی دوسری سیاسی جماعتوں کی مدد کرنا چاہئے - تاہم انہوں نے کہاکہ حمایت حاصل کرنے کیلئے کانگریس پارٹی کو دوسری سیاسی جماعتوں کی بھی حمایت کرنا پڑتا ہے-

اس سے قبل کرناٹک کی عوام کو بنرجی نے سلام پیش کیا،جہاں سے بی جے پی اقتدار سے بے دخل ہوئی ہے قدیم بڑی پارٹی کانگریس کے ذکر سے گریز کیاجس کے ساتھ ماضی میں ٹی ایم سی کا مقابلہ ہوا تھا-


Share: