ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملیکارجن کھرگے بنے کانگریس کے نئے صدر؛ دو دہائی بعد غیر گاندھی خاندان کے فرد کو ملا صدارتی عہدہ

ملیکارجن کھرگے بنے کانگریس کے نئے صدر؛ دو دہائی بعد غیر گاندھی خاندان کے فرد کو ملا صدارتی عہدہ

Wed, 19 Oct 2022 17:10:20    S.O. News Service

نئی دہلی 19 اکتوبر (ایس او نیوز) ملیکارجن کھرگے بالاخر کانگریس کے نئے قومی صدر منتخب ہو گئے۔ جس کے ساتھ ہی دو دھائیوں بعد غیر گاندھی فیملی کا رکن کانگریس کی گدی پر فائز ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق 9,800 سے زیادہ کانگریس قائدین نے ووٹ دیا تھا جس میں سے کھرگے کے حق میں 7,897 ووٹ پڑے۔ ساتھ ہی ان کے مخالف ششی تھرور کو ایک ہزار سے زیادہ ووٹوں سے مطمئن ہونا پڑا۔ 416 ووٹ مسترد ہوئے۔

تھرور نے اپنی شکست تسلیم کر تے ہوئے ٹویٹ کرکے کھرگے کو جیت پر مبارکباد دی۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اسے پارٹی کی اندرونی جمہوریت کی فتح قرار دیا۔

 نئے صدر کی دوڑ میں ملیکارجن کھرگے کو کامیابی ملنے کی شروع سے ہی توقع کی جارہی تھی۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ گاندھی خاندان سے لے کر کانگریس کے بزرگوں تک کھرگے کو حمایت حاصل تھی۔ کھرگے کی جیت کے بعد سوال یہ اٹھتا ہے کہ ان کے صدر بننے پر کانگریس کو کتنا فائدہ ہوگا؟ کیا پارٹی بدلے گی؟ کیا واقعی کانگریس پارٹی سے گاندھی خاندان کی اجارہ داری ختم ہو جائے گی، اس تعلق سے قبل ازوقت کچھ کہنا ممکن نہیں ہے۔


Share: