ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ملک کی 9 ریاستوں میں نپاہ وائرس پھیلنے کا اندیشہ؛ کیرالہ میں 2 اسٹرین موجود، صورتحال قابو میں متاثرین کی نگرانی جاری: وزیر صحت وینا جارج

ملک کی 9 ریاستوں میں نپاہ وائرس پھیلنے کا اندیشہ؛ کیرالہ میں 2 اسٹرین موجود، صورتحال قابو میں متاثرین کی نگرانی جاری: وزیر صحت وینا جارج

Tue, 19 Sep 2023 08:55:47    S.O. News Service

تروننتاپورم ،19/ستمبر (ایس او نیوز/ایجنسی) کیرالہ اس وقت نپاہ وائرس سے جنگ لڑ رہا ہے۔ ریاستی وزیر صحت وینا جارج کی اطلاع کے مطابق کیرالا میں ملیشیائی اور بنگلہ دیشی اسٹرین پایا گیا ہے جو دونوں ممالک سے کیرالہ میں آیا ہے۔

وینا جارج نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ ہندوستان کی 9 ریاستوں میں نپاہ وائرس ہونے کا اندیشہ ہے۔

وزیر صحت وینا جارج کا کہنا ہے کہ آئی سی ایم آر اور ڈبلیو ایچ او نے نپاہ وائرس معاملے پر اسٹڈی کی تھی اور یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ ہندوستان کی 9 ریاستوں میں نپاہ ہونے کا امکان ہے اور کیرالہ ان میں سے ایک ہے۔

علاوہ ازیں 2018 کے بعد اس کی نگرانی کی گئی اور پتہ چلا کہ اس کا ذریعہ چمگادڑ ہیں۔ یعنی نپاہ انفیکشن چمگادڑوں کے ذریعہ پھیلتا ہے۔

وزیر صحت کے مطابق کیرالہ میں ہمیں جو وائرس ملا ہے اس کی شناخت ہندوستانی جینوٹائپ یا آئی جینوٹائپ کی شکل میں کیا گیا ہے۔ یہ بنگلہ دیش میں پائے جانے والے اسٹرین کی طرح ہیں۔ ہمارے پاس نپاہ وائرس کے2 اسٹرین ہیں، ایک ملیشیائی اور دوسری بنگلہ دیشی۔

قابل ذکر ہے کہ کیرالہ میں نپاہ انفیکشن کا آخری معاملہ 15 ستمبر کو درج کیا گیا تھا۔

وزیر صحت نے اتوار کوکہا تھا کہ فی الحال حالات قابو میں ہیں۔ 9 سال کے ایک بچے سمیت 4 متاثرین کی صحت بہتر ہو رہی ہے اور بچے کو فی الحال ونٹلیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے۔

اس درمیان 36 چمگادڑوں کے نمونے پونے میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کو بھیجے گئے ہیں تاکہ انفیکشن کی موجودگی کا پتہ لگایا جا سکے۔


Share: