ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مصر نے غزہ کی بین الاقوامی گذرگاہ 4 روز کیلئے کھول دی

مصر نے غزہ کی بین الاقوامی گذرگاہ 4 روز کیلئے کھول دی

Thu, 20 Oct 2016 16:34:38    S.O. News Service

غزہ،20؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)فلسطینی وزارت داخلہ کے زیرانتظام بارڈر اور گذرگاہ امور کے شعبے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مصری حکام نے کل بدھ کو غزہ کی واحد بین الاقوامی گذرگاہ رفح کو اگلے چار روز کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ غزہ حکام کا کہنا ہے کہ مصری بارڈر حکام کی طرف سے اطلاع دی گئی کہ بدھ ، جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کے ایام میں رفح گذرگاہ دو طرفہ آمد ورفت کے لیے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔محکمہ گذرگاہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سفر کے خواہش مند رجسٹرڈ افراد کے سفر کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت کے پاس موجود فہرست کے مطابق غزہ کی پٹی کے شہریوں کو بیرون ملک سفر کی اجازت دی جائے گی۔

قبل ازیں مصری اخبار الیوم السابع کے مطابق 15اور 16اکتوبر کو رفح گذرگاہ کھولنے کے بعد بند کر دی جائے گی جب کہ 19,20,21,22اکتوبر کے ایام میں بھی رفح گذرگاہ دوبارہ کھولی جائے گی۔گذشتہ ہفتے اور اتوار کو مصر نے رفح گذرگاہ کھولی تھی، جس کے نتیجے میں 1368فلسطینی بیرون ملک اور 1296فلسطین مصر سے غزہ داخل ہوئے تھے۔خیال رہے کہ فلسطینی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ اس کے پاس بیرون ملک سفر کے لیے 30ہزار افراد نے اپنا اندراج کرایا ہے۔ ان میں بڑی تعداد میں طلباء اور بیمار شہری ہیں جو بیرون ملک تعلیم یا علاج کے لیے جانا چاہتے ہیں مگر گذرگاہ کی بندش ان کی راہ میں رکاوٹ ہے۔


Share: