ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مدھیہ پردیش کے ریوا میں بس اور ٹرک کی ٹکر، 14 کی موت، 40 زخمی

مدھیہ پردیش کے ریوا میں بس اور ٹرک کی ٹکر، 14 کی موت، 40 زخمی

Sat, 22 Oct 2022 12:23:58    S.O. News Service

بھوپال 22 اکتوبر (ایس او نیوز) مدھیہ پردیش کے ریوا میں سنیچر علی الصبح پیش آئے ایک دردناک حادثہ میں کم ازکم 14 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق بس حیدرآباد سے اترپردیش کے گورکھپور جارہی تھی کہ بھوپال سے قریب 530کلومیٹر دور ریوا ہائی وے پر پہلے سے ہی ایک ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرک کا تصادم ہوا تھا۔ اچانک بس کے سامنے جب یہ ٹرک نظر آئی تو پیچھے سے تیز رفتار بس اسی ٹرک سے ٹکراگئی۔

ریوا کے ایس پی نونیت بھاسین کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بس پر سوار تمام مسافر یوپی کے تھے۔ زخمیوں میں 20 کو اترپردیش کے پریاگ راج کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیاہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ بس میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔ حادثے میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن کا اسپتال میں علاج جاری ہے۔ جبکہ بس کی کیبین اور اگلی سیٹوں پر سوار مسافروں کی موت ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق بس پر زیادہ تر مزدور سوار تھے جو دیوالی تہوار منانے اپنے گاوں لوٹ رہے تھے۔

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ٹویٹ کرتے ہوئے اس حادثہ پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مہلوک کی فیملی کے افراد کو دو، دو لاکھ روپیہ اور زخمیوں کے لئے پچاس ہزار روپیوں کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔


Share: