بھٹکل 25 / اپریل (ایس او نیوز) الیکشن کمیشن ووٹرس کو اپنے نام، عمر، پولنگ اسٹیشن، پولنگ کی تاریخ جیسی تفصیلات والی 'ووٹر انفارمیشن سلپ' (وی آئی ایس) کو موبائل فون پر ڈاون لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی ہے ۔
اس کے لئے ووٹر کو اپنے موبائل پر یہ ایس ایم ایس ٹائپ کرنا ہوگا : ECI(space)voter Id number اورا سے 1950 نمبر پر سینڈ کرنا ہوگا ۔ اس کے پندرہ سیکنڈس کے اندر ہی ووٹر کا نام، پارٹ نمبر اور سیریل نمبر وغیرہ جوابی میسیج کے ساتھ فون پر مل جائے گا ۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے اس طرح کی سلپ پولنگ سے دو چار دن قبل بی ایل او کی طرف سے ووٹرس کو فراہم کی جاتی تھی ، مگر اب ووٹرس سیدھے اپنے موبائل پر خود ہی حاصل کرسکیں گے۔