ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / فلپائن میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہو گئی، 26 لاپتہ

فلپائن میں سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہو گئی، 26 لاپتہ

Wed, 28 Dec 2022 19:34:31    S.O. News Service

منیلا،28؍دسمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) فلپائن میں شدید بارش اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہو گئی ہے۔ حکومت کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ نیشنل کونسل فار ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ کی آج یہاں جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق شدید بارش اور سیلاب کی وجہ سے کم از کم 26 دیگر افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

ایجنسی نے جنوبی فلپائن میں 18، مرکزی لوزون جزیرے پر بیکول کے علاقے میں پانچ اور وسطی فلپائن میں دو اموات ہوئی ہیں۔ ایجنسی نے کہا کہ 12 افراد اب بھی بیکول کے علاقے میں، 11 وسطی فلپائن اور تین جنوبی فلپائن میں اب بھی لاپتہ ہیں۔ نو دیگر افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ملک کے چھ خطوں میں سیلاب سے تقریباً 3,90,000 افراد متاثر ہوئے ہیں، بارش اور سیلاب سے مکانات، فصلوں، سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔


Share: