ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / عآپ کو ملا قومی پارٹی کا درجہ ، این سی پی، ٹی ایم سی اور سی پی آئی سے قومی پارٹی کا درجہ چھین لیا گیا

عآپ کو ملا قومی پارٹی کا درجہ ، این سی پی، ٹی ایم سی اور سی پی آئی سے قومی پارٹی کا درجہ چھین لیا گیا

Tue, 11 Apr 2023 11:33:06    S.O. News Service

نئی دہلی،11/اپریل(ایس او نیوز/ایجنسی)الیکشن کمیشن نے جہاں ترنمول کانگریس، این سی پی اور سی پی آئی سے نیشنل پارٹی کا درجہ واپس لے لیا ہے وہیں عام آدمی پارٹی(عآپ) کو قومی پارٹی کا درجہ دے دیاہے۔ ملک بھر میں ان تینوں جماعتوں کا ووٹ شیئر 6فیصد سے بھی کم رہ گیا ہے۔ اس سے پہلے بی ایس پی سے قومی پارٹی کا درجہ واپس لے لیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی)کو قومی پارٹی کا درجہ دے دیا ہے۔ نیشنل پارٹی کیلئے عآپ کو گجرات یا ہماچل میں 6 فیصدسے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کی ضرورت تھی۔عآپ کو گجرات میں تقریباً 13 فیصد ووٹ ملے تھے۔ ایسے میں یہ ایک قومی جماعت بن چکی ہے۔ کسی پارٹی کو قومی پارٹی کا درجہ حاصل کرنے کیلئے لوک سبھا یا اسمبلی انتخابات میں 4 ریاستوں میں 6فیصدووٹ حاصل کرنا ضروری ہے۔عآپ نے پہلے ہی 3 ریاستوں دہلی، پنجاب اور گوا میں 6فیصدسے زیادہ ووٹ شیئر حاصل کر لیا ہے۔


Share: