ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سکینڈ پی یو سی میں بھٹکل کے پی یو کالجوں کا پرفارمینس کافی بہتر؛ انجمن طالبات کا شاندار پرفارمینس،

سکینڈ پی یو سی میں بھٹکل کے پی یو کالجوں کا پرفارمینس کافی بہتر؛ انجمن طالبات کا شاندار پرفارمینس،

Mon, 24 Apr 2023 16:55:19    S.O. News Service

بھٹکل 24/اپریل (ایس او نیوز)  بھٹکل  کے پی یو کالجوں  کے سکینڈ پی یو سی کے  نتائج اِس بار  کافی بہتر ہیں، بالخصوص انجمن پرے یونیورسٹی کالج فور ویمن کی طالبات کا پرفارمینس کافی شاندار ہا  اور پورے بھٹکل تعلقہ کے شعبہ آرٹس میں ٹاپ ٹین کے سبھی اسٹوڈینٹس  انجمن  پی یو کالج فور ویمن کے  رہے۔ خوش آئند بات یہ بھی ہے کہ گذشتہ سالوں کے مقابلے میں اِس بار کے انجمن  بوائز کالج کے نتائج بھی کافی  اطمینان بخش   ہیں۔

بھٹکل تعلقہ کے   جن جن  کالجوں سے  سکینڈ پی یو  کے نتائج موصول ہوئے  ہیں، اُس پر نظر دوڑائیں تو  شعبہ کامرس میں   آر این ایس مرڈیشور کے طالب علم  سندیش شٹی نے  600 میں 590 مارکس ،  شعبہ آرٹس میں انجمن پی یو کالج فور ویمن کی ساجدہ  شیخ نے586 مارکس  اور شعبہ سائنس میں  سدھارتھا پی یو کالج کی  سی آر پورنا نے 583 مارکس کے ساتھ اول رینک حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

کالج کے نتائج پر  نظر دوڑائیں  تو  اِس بار انجمن بوائز کالج نے سابقہ سالوں کے مقابلے میں  کافی بہتر پرفارمینس پیش کیا ہے۔ اس کالج کے شعبہ آرٹس نے صد فیصد کامیابی درج کی ہے، شعبہ  کامرس کی کامیابی  96.32 فیصد او رشعبہ سائنس  کی کامیابی 95.06  فیصد  درج کی گئی ہے۔انجمن پی یو کالج فور ویمن  نے گذشتہ سالوں کی طرح  اس بار بھی شاندار پرفارمینس پیش کیا ہے، شعبہ سائنس میں اس کالج کی کامیابی کا اوسط 98.83 فیصد،  شعبہ  آرٹس میں کامیابی کی شرح 98.73 فیصد اور   شعبہ کامرس  میں 97.79 فیصددرج کی گئی ہے۔ انجمن پی یو کالج فور ویمن کی ساجدہ شیخ نے شعبہ آرٹس میں نہ صرف بھٹکل میں بلکہ پورے ضلع اُترکنڑا میں اول نمبر سے کامیاب ہوئی ہیں۔

دی نیو انگلش  پی یو  کالج   کی  کامیابی کی شرح 99.25 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کالج نے شعبہ سائنس میں صدفیصد ، کامرس میں 99.42 اور شعبہ آرٹس میں 96 فیصد کامیابی درج کی ہے۔

آنند آشرم کمپوزیٹ پی یو کالج  نے شعبہ سائنس اور شعبہ کامرس دونوں میں صد فیصد نتائج درج کئے ہیں۔

نیشنل پی یو  کالج  مرڈیشور جہاں صرف شعبہ کامرس  پڑھایا  جاتا ہے،  کامیابی کی شرح  87.09 فیصد درج کی گئی ہے۔

سدھارتھا پی یو کالج نے سابقہ سالوں کی طرح  امسال بھی  بہترین کامیابی درج کی ہے، اس کالج نے شعبہ  سائنس اور شعبہ آرٹس دونوں میں صد فیصد نتائج دئے ہیں۔

آر این ایس مرڈیشور کی کامیابی کا اوسط 97.63فیصد درج کیا گیا ہے۔ اس کالج نے  شعبہ کامرس میں صد فیصد ، شعبہ سائنس میں 95 فیصد اور شعبہ آرٹس میں 88 فیصد نتائج دئے ہیں۔

سرکاری پی یو کالج ہڈین   کی کامیابی کی شرح اس بار 95.90 فیصد درج کی گئی ہے۔ شعبہ کامرس میں اس کالج کی شرح  97.22 فیصد، شعبہ آرٹس میں 96.66 فیصد اور شعبہ سائنس کی شرح 90 فیصد درج کی گئی ہے۔

الگ الگ کالجس سے موصول ہونے والے  نتائج کے مطابق   شعبہ سائنس، شعبہ کامرس اور شعبہ آرٹس کے ٹاپ ٹین   اسٹوڈینٹس اس طرح ہیں: 

شعبہ آرٹس کے ٹاپ ٹین: 
ساجدہ محمد نثار شیخ ۔۔۔۔97.66  فیصد (انجمن پی یو کالج فور گرلز)
خدیجہ ثمرین   افتخار شیخ۔۔۔۔ 97.50 فیصد  (انجمن پی یو کالج فور گرلز)
فاطمہ زہر ہ ابراہیم دامودی ۔۔۔۔۔97.33 فیصد  (انجمن پی یو کالج فور گرلز)
تانیہ  اسماعیل ہاویرگی ۔۔۔۔۔۔ 96 فیصد   (انجمن پی یو کالج فور گرلز)
آشنا لولو کفایت اللہ کاسرکوڈ ۔۔۔۔95 فیصد  (انجمن پی یو کالج فور گرلز)
آمنہ  صفویٰ  مجیب ایس ایم ۔۔۔۔۔94.66 فیصد   (انجمن پی یو کالج فور گرلز)
عائشہ طوہرہ   طلحہ شیخ ۔۔۔۔۔۔۔93.83 فیصد  (انجمن پی یو کالج فور گرلز)
فاطمہ ثمین  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔92.66 فیصد  (انجمن پی یو کالج فور گرلز)
فاطمہ حالہ  نثار احمد لونا  ۔۔۔۔۔۔91.50 فیصد  (انجمن پی یو کالج فور گرلز)
فاریا محی الدین فیصل پیشمام ۔۔۔۔ 91.50 فیصد  (انجمن پی یو کالج فور گرلز)
رِدیٰ انجم ابرار احمد صدیق ۔۔۔۔۔91 فیصد  (انجمن پی یو کالج فور گرلز)

شعبہ سائنس  کے ٹاپ ٹین:
سی آر پورنا ۔۔۔۔97.17 فیصد(سدھارتھا پی یو کالج)
ستارہ شاہین قمر الزماں محتشم ۔۔۔۔۔۔۔ 97فیصد (انجمن پی یو کالج فور ویمن)
پریتی نیتیانند ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔96.83 فیصد  ( دی نیو انگلش ا پی یو  کالج )
عائشہ مہک عنایت اللہ گوائی ۔۔۔۔۔۔96.50 فیصد (انجمن پی یو کالج فور ویمن
ڈی اسنیہا  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔96.50 فیصد   (سدھارتھا پی یوکالج)
یوگیتا بابو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔96.50 فیصد  (سدھارتھا پی یوکالج)
سوجنیا کوڈامکّی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔96.33 فیصد  (سدھارتھا پی یوکالج)
منیشا واسو موگیر ۔۔۔۔۔۔ 96.16 فیصد( دی نیو انگلش  پی یو  کالج )
شاہینہ عبدالحسین ۔۔۔۔۔۔96 فیصد (انجمن پی یو کالج فور ویمن)
امیت پربھو ۔۔۔۔۔۔ 96 فیصد  (سدھارتھا پی یوکالج)
پرنامیا رائیکر ۔۔۔۔96 فیصد  (سدھارتھا پی یوکالج)
سوچیترا شیٹ ۔۔۔۔۔96 فیصد  (سدھارتھا پی یوکالج)
سدھانا  چلا جیمانی  ۔۔۔۔96 فیصد  (سدھارتھا پی یوکالج)
نمیتا انپّا نائک  ۔۔۔۔۔۔۔95.50 فیصد( دی نیو انگلش پی یو  کالج )
شوریٰ بلال  شاہد ۔۔۔۔۔۔95.50 فیصد (انجمن پی یو کالج فور ویمن)
خدیجہ ثانیہ  محمد سفیان ۔۔۔۔95.16 فیصد (انجمن پی یو کالج فور ویمن)
فاطمہ زائنہ  موسیٰ ۔۔۔۔۔۔95 فیصد (انجمن پی یو کالج فور ویمن)
آمنہ عبدالسمیع آرمار ۔۔۔۔95 فیصد

شعبہ کامرس کے ٹاپ ٹین:
سندیش جگدیش شٹی ۔۔۔۔۔۔۔۔98.33 فیصد (آر این ایس کالج مرڈیشور)
نونین محسن کولا  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔98 فیصد (انجمن پی یو کالج فور ویمن)
رشی کیش شٹی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔97.66 فیصد  (آر این ایس کالج مرڈیشور)
سنجنا بومیاّ دیواڑیگا۔۔۔۔۔ 97.50 فیصد( دی نیو انگلش ا پی یو  کالج )
حنین محمد حارث ۔۔۔۔۔۔ 97.33 فیصد (انجمن پی یو کالج فور ویمن)
حفصہٰ عبدالبرکات  ۔۔۔۔۔۔ 97.33 فیصد (انجمن پی یو کالج فور ویمن)
جیوتّم ایم کے  ۔۔۔۔۔۔۔۔96.83 فیصد( دی نیو انگلش ا پی یو  کالج )
پرشانت پٹکار ۔۔۔۔۔۔۔96.67 فیصد (آر این ایس کالج مرڈیشور)
فاطمہ محمد اسماعیل ۔۔۔۔۔96.67 فیصد (انجمن پی یو کالج فور ویمن)
اِلفا نورا  اسماعیل اِسپو ۔۔۔۔۔96.50 فیصد (انجمن پی یو کالج فور ویمن)
فاطمہ مُعیزیٰ محمد ارشاد ۔۔۔۔96.50 فیصد (انجمن پی یو کالج فور ویمن)
اشوین رام نائک ۔۔۔۔۔۔۔ 96.50 فیصد ( دی نیو انگلش ا پی یو  کالج )
بھومیکا  تمپّا نائک ۔۔۔۔۔۔۔96 فیصد  (سدھارتھا پی یو کالج)
فاطمہ روفیٰ رازق حُسین کوچاپو ۔۔۔۔95.83 فیصد (نیشنل کالج مرڈیشور)


Share: