ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرکاری کوٹہ پر حج جانے کے خواہشمندوں کو خوش خبری؛ بھٹکل جماعت اسلامی ہند دفترمیں فراہم کی گئی ہے فارم بھرنے کی سہولت سمیت مکمل رہنمائی

سرکاری کوٹہ پر حج جانے کے خواہشمندوں کو خوش خبری؛ بھٹکل جماعت اسلامی ہند دفترمیں فراہم کی گئی ہے فارم بھرنے کی سہولت سمیت مکمل رہنمائی

Tue, 28 Feb 2023 23:46:11    S.O. News Service

بھٹکل 28 فروری (ایس او نیوز)اِمسال سرکاری کوٹہ پر حج جانے کے خواہشمندوں کے لئے خوش خبری یہ ہے کہ بھٹکل سلطان اسٹریٹ میں واقع دعوت سینٹر میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے مکمل رہنمائی فراہم کی جارہی ہے۔ دعوت سینٹر پہنچ کرحج بیت اللہ کے لئے جانے کے خواہشمند حضرات حج بیت اللہ کا فارم حاصل کرکے وہیں پر موجود ماہرین کے ذریعے فارم پُرکرنےسمیت جملہ کام انجام دے سکتے ہیںَ

بھٹکل جماعت اسلامی ہند کے امیر مقامی مولانا ایس ایم سید زُبیرمارکٹ ندوی نے بتایا کہ دعوت سینٹر میں جماعت اسلامی کی جانب سے ناگرک سیوا کیندرا نامی ایک شاخ قائم کی گئی ہے جہاں اس تعلق سے مکمل معلومات فراہم کی جارہی ہے۔

مولانا ایس ایم سید زُبیرنے بتایا کہ حج کمیٹی کے اعلان کے مطابق فارم بھرنےکی کاروائی شروع ہوچکی ہے اور فارم بھرنے کی آخری تاریخ 10مارچ ہے۔مولانا نے بتایا کہ عازمین حج فوری دعوت سینٹر پہنچ کرفارم بھرنے سمیت جملہ کاروائیاں انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن فارم بھر کر جمع کرانے کے لئے اپنا پاسپورٹ، وہائٹ بیک گراونڈ کے ساتھ پاسپورٹ سائز دوتازہ فوٹوز، آدھار کارڈ، ویکسین سرٹیفیکٹ سمیت دیگر کاغذات لے کر دعوت سینٹر پہنچیں۔


Share: