سرسی،4؍ نومبر (ایس او نیوز) شہر کے ٹیمپو اسٹینڈ پر پارک کیے گئے ٹیمپو کی بیٹری چرانے والے 2 ملزمین کو سرسی ٹاون پولیس نے گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے چرائی گئی بیٹری برآمد کرلی۔
ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق گرفتار شدہ ملزمین کے نام سدانند وینکٹیش (22 سال) اور شرون کمار ہلّپّا (18سال) کے بطور کی گئی ہے ۔ ان دونوں نے پارک کی گئی ٹیمپو سے جو بیٹری چرائی تھی اس کی قیمت کا اندازہ 16 ہزار روپے لگایا گیا ہے۔