ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سرسی میں آتی کرم داروں کی طرف سے اسمبلی اسپیکر کی رہائش گاہ پر دھرنا

سرسی میں آتی کرم داروں کی طرف سے اسمبلی اسپیکر کی رہائش گاہ پر دھرنا

Sun, 02 Oct 2022 20:46:19    S.O. News Service

سرسی 2/ اکتوبر (ایس او نیوز)  جنگلاتی زمین پر اتی کرم کرکے زندگی بسر کرنے والوں پر محکمہ جنگلات کے اہلکاروں سے کی جانب سے ہو رہے ظلم و ستم اور ریاستی حکومت کی طرف سے سپریم کورٹ میں اتی کرم داروں کے مفادات کے خلاف داخل کیے گئے حلفیہ بیان پر اپنے اعتراضات اور برہمی کا اظہار کرنے کے لئے آج گاندھی جینتی کے موقع پر اسمبلی اسپیکر وشویشورا ہیگڈے کاگیری کی رہائش گاہ پر دھرنا دیا گیا ۔

    جنگلاتی زمین پر رہائش پزیر اتی کرم داروں کے حقوق کے لئے جد وجہد کر رہی 'ہوراٹا سمیتی' کے صدر رویندرا  کی قیادت میں ضلع کے مختلف مقامات سے تشریف لائے ہوئے اتی کرم داروں اور سمیتی کے لیڈروں کی ریلی کا افتتاح  سماجی کارکن کاگوڈ تمپّا نے کیا اور انہوں نے سرسی بیڈکی بیل میں واقع گاندھی کے مجسمہ کو پھولوں کی مالا پہنائی ۔ پھر یہ ریلی شہر کے اہم راستوں سے گزرتے ہوئے اسمبلی اسپیکر کے گھر کے سامنے دھرنے میں تبدیل ہوگئی ۔ 

    سپریم کورٹ میں ریاستی حکومت نے اتی کرم داروں کے مفادات کے برخلاف جو حلف نامہ داخل کیا ہے اس پر اسمبلی اسپیکر نے حکومت کے موقف کی تائید والا جواب دیا تو مظاہرین نے اپنی بے اطمینانی کا اظہار کیا اور حکومت کو 15 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس دوران اتی کرم داروں کے مفادات کی موفقت میں حلف نامہ داخل نہیں کیا گیا تو ضلع بھر میں شدید احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا اور ضلع میں آنے والے ہر وزیر کا گھیراو کیا جائے گا ۔ احتجاج اور دھرنے پر قابو پانے کے دوران تھوڑی دیر کے لئے پولیس اور مظاہرین کے بیچ زبانی تکرار بھی ہوئی ۔ 


Share: