ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سائنا واپسی میچ میں ہاری، سندھو، اجے اورامور چین میں جیتے

سائنا واپسی میچ میں ہاری، سندھو، اجے اورامور چین میں جیتے

Thu, 17 Nov 2016 12:11:12    S.O. News Service

فجھا،16نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)چوٹ کے بعد واپسی کر رہی سائنا نہوال کو پہلے راؤنڈ کے سخت مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ریو اولمپکس کی چاندی تمغہ فاتح پی وی سندھو 700000ڈالر انعامی چین اوپن سپر سیریز پریمیئر لیگ میں آج یہاں اگلے راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے ریو اولمپکس کے راؤنڈ رابن ہی ہار کر باہر ہوئی چوتھی ترجیحی سائنا کو خواتین سنگلز کے تقریبا ایک گھنٹہ چلے مقابلے کے دوران تھائی لینڈ کے پورنٹپ برااناپراسیرتسک کے خلاف 16-21 21-1914-21 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔لندن اولمپکس کی کانسہ تمغہ فاتح سائنا اب اگلے ہفتے ہانگ کانگ سپر سیریز میں کھیلیں گی۔ساتویں ترجیحی سندھو کو اگرچہ چینی تائی پے کی چیاسن لی کو صرف 34منٹ میں 21-12 21-16سے شکست دینے کے لئے زیادہ جوجھنا نہیں پڑا۔عالمی چمپئن شپ کی دو بار کی کانسہ تمغہ فاتح سندھو اگلے دور میں امریکہ کی بیوین جانگ سے بھڑیں گی۔مرد سنگل میں اجے جے رام اور ایچ ایس پرنے بھی دوسرے راؤنڈ میں داخل ہونے میں کامیاب رہے۔دنیا کے 23ویں نمبر کے کھلاڑی جے رام نے چین کے جھو سییان کو ایک گھنٹے اور دو منٹ چلے مقابلے میں 21-19 20-22 21-17 سے شکست دی،وہ اگلے دور میں ہانگ کانگ کے وی نان اور چھٹے ترجیحی کوریا کے سون وان ہو کے درمیان ہونے والے میچ کے فاتح سے بھڑیں گے۔دنیا کے 28ویں نمبر کے کھلاڑی امور نے یک طرفہ مقابلے میں ہانگ کانگ کے ینجی کا لوگ ینگس کو 21-13 21-13سے شکست دی۔


Share: