اوڈیسے،20؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ریو اولمپکس کی چاندی تمغہ فاتح پی وی سندھو ڈنمارک اوپن پریمیئر سپر سریز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی جس نے چین کی ہی بنگجیاؤ کو براہ راست گیموں میں شکست دی۔چھٹی سیڈ سندھو نے 21.14، 21.19سے جیت درج کی۔سندھو اور بنگجیاؤ کے درمیان یہ چوتھا مقابلہ تھا جس میں سے دو بار سندھو ہاری تھی،اسے واحد جیت اپریل میں ملائیشیا اوپن میں ملی تھی،اس جیت سے سندھو کو بنگجیاؤ کے خلاف ریکارڈ 2.3کا ہو گیا۔اب اس کا سامنا جاپان کی سیاکا ساتو سے ہوگا۔