ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راج ناتھ نے پولیس ڈے کے موقع پر جان قربان کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا

راج ناتھ نے پولیس ڈے کے موقع پر جان قربان کرنے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا

Sat, 22 Oct 2016 12:36:36    S.O. News Service

نئی دہلی، 21؍اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج نیشنل پولیس میموریل ڈے کے موقع پر ان پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے فرض کے لئے اپنی جان قربان کر دی۔راج ناتھ نے یہاں چانکیہ پوری میں واقع نیشنل پولیس یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کیا،ان کے ساتھ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، انٹیلی جنس بیورو کے ڈائریکٹر دنیشور شرما اور پولیس اور نیم فوجی فورسز کے دیگر سینئر افسران بھی تھے۔نیشنل پولیس میموریل ڈے سکیورٹی کی شہادت کو یاد کرنے کے لئے 21اکتوبر کو منایا جاتا ہے۔راج ناتھ نے کہا کہ آج پولیس میموریل ڈے کے موقع پر میں ان سب بہادر پولیس اہلکاروں کو سلام کرتا ہوں جنہوں نے فرض کی راہ پر چلتے ہوئے اپنی جان قربان کر دی۔خفیہ بیورو کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ستمبر 2015سے 2016تک ملک کے مختلف حصوں میں 473پولیس اہلکار شہید ہوئے۔یہ دن ان پولیس اہلکاروں کی یاد میں منایا جاتا ہے جو 1959میں لداخ کے’’ہاٹ اسپرنگ‘‘علاقے میں ہندوستانی سرحد کی حفاظت کرتے ہوئے چینی افواج کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے تھے۔سی آئی ایس ایف، سی آر پی ایف، آئی ٹی بی پی، ایس ایس بی اور این ایس جی اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر یہ دن منائیں گے۔


Share: