ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دیوالی کی خوشیاں منانے کے دوران آندھرا میں لڑکے کی موت؛ 60 زخمی

دیوالی کی خوشیاں منانے کے دوران آندھرا میں لڑکے کی موت؛ 60 زخمی

Thu, 27 Oct 2022 08:04:40    S.O. News Service

حیدرآباد 27 اکتوبر (ایس او نیوز) دیوالی تہوار منانے کے دوران منگل کو آندھرا پردیش میں ایک 11سالہ لڑکا ہلاک ہوگیا جبکہ حیدرآباد میں پیر کو دیوالی کی تقریبات کے دوران 60 افراد جھلس گئے اور کئی ایک کی آنکھوں میں چوٹیں آئیں۔

بندر تعلقہ کے سب انسپکٹر، جی واسو نے بتایا کہ لڑکا، جس کی شناخت ویموری لکشمی نرسمہا راؤ کے طور پر کی گئی ہے، مچھلی پٹنم شہر کے نوین متل کالونی میں اپنے گھر کے سامنے پٹاخے پھوڑ رہا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ لڑکے نے ایک راکٹ جلایا، جو وہاں رکھے پٹاخوں کے گچھے پر جا گرا جس کے نتیجے میں پٹاخوں میں آگ لگ گئی اور ان میں سے ایک پٹاخہ ان کے گھر سے ملحق اسکوٹر کے فیول ٹینک پر جا گرا اور زور دار آواز کے ساتھ ٹینک پھٹ گیا۔ٹینک پھٹنے کے ساتھ ہی آگ نے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، اور جب تک والدین پٹاخوں کی آواز اور اسکوٹر کا ٹینک پھٹنے کی آواز سن کر گھر سے باہر آتے، راؤ 70 فیصد جھلس چکا تھا۔

ایس آئی نے بتایا کہ پڑوسیوں کی مدد سے والدین اسے گنٹور کے سرکاری جنرل ہسپتال (جی جی ایچ) لے گئے، جہاں شام کے بعد اس نے دم توڑ دیا۔

اس دوران حیدرآباد میں پیر کو پٹاخے پھوڑنے کے دوران کم از کم 28 افراد کے جھلسنے کی اطلاع ملی اور آنکھوں میں چوٹیں آنے کی خبر ملی۔

عثمانیہ جنرل اسپتال کے حکام کے مطابق، 18 افراد کو مختلف درجے کے جلنے کے زخموں کا علاج کیا گیاہے۔ ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے، جو 95 فیصد جھلس گیا ہے۔ باقی افراد کو ہسپتال کے آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ میں رکھا گیا ہے، زیادہ تر ان کے ہاتھوں میں جلنے والی معمولی چوٹوں کا علاج فراہم کیا گیاہے" عثمانیہ جنرل ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر جی ناگیندر نے یہ بات بتائی۔

مہدی پٹنم کے قریب سرکاری سروجنی دیوی آئی اسپتال میں، کم از کم دس مریضوں کا علاج کیا گیا جن کی آنکھوں میں زخم آئے تھے۔

"ہم نے چار لوگوں کو اسپتال میں داخل کیا ہے اور ان کی سرجری کر رہے ہیں۔ ہسپتال کی سول سرجن ڈاکٹر نجابی بیگم نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ ایک 10 سالہ لڑکے کی آنکھ پر شدید چوٹ لگی ہے اور اس کی بینائی ختم ہو سکتی ہے۔

منگل کی دوپہر تک، سروجنی اسپتال میں مزید 40 کیسز درج ہوئے ہیں۔


Share: