ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جے ای ای امتحان کے نتائج کا اعلان؛ بھٹکل کے سدھارتھ پی یو کالج کے طلباء کی شاندار کارکردگی

جے ای ای امتحان کے نتائج کا اعلان؛ بھٹکل کے سدھارتھ پی یو کالج کے طلباء کی شاندار کارکردگی

Tue, 02 May 2023 19:35:57    S.O. News Service

بھٹکل 2/ مئی (ایس او نیوز) قومی اہلیتی   امتحان یعنی Joint Entrance Examination  (جے ای ای) کے نتائج  کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں بھٹکل کی  سدھارتھ پی یو کالج کے طلبہ نے شاندار کامیابی درج کی ہے۔

کالج دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس کالج کے گنیش ماروتی کنی 97.24فیصد ، سچترا شیٹ 95.91فیصد ، سی آر پورنا  93.79فیصد، دیپتی بھٹ  91.07فیصد ، پرنامئے رائیکر 90.41 فیصد ،  پرندنا نائک  89.95 فیصد  اور سپریتا شیٹی کو 85.61 فیصد مارکس کے ساتھ  شاندار کامیابی درج کی ہے۔

بہترین مارکس کے ساتھ کامیاب ہونے پر تمام طلبہ کو   سدھارتھ  کالج  کی گورننگ باڈی کے چیئرمین اور ممبران سمیت کالج  پرنسپل اور لیکچررس نے مبارکباد پیش کی ہے۔

 یاد رہے کہ کالج نے اس  تعلیمی سال  کے پی یو سی دوم امتحان   میں 100 فیصد کامیابی درج کی تھی۔


Share: