ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے راہل گاندھی کے معاملے میں فیصلہ محفوظ رکھا

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے راہل گاندھی کے معاملے میں فیصلہ محفوظ رکھا

Wed, 17 May 2023 11:22:48    S.O. News Service

رانچی، 17/ مئی (ایس او نیوز/ایجنسی) جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے کانگریس کے سابق قومی صدر راہل گاندھی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پر مبینہ تبصرہ کے سلسلے میں ان کی عرضی پر آج سماعت کی- فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کررکھ لیا ہے -اس معاملے کے مخبر نوین جھا ہیں اور اس سے قبل رانچی سیول کورٹ کے جاری کردہ نوٹس پر ہائی کورٹ نے روک لگا دی تھی-کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی جانب سے ایڈوکیٹ پیوش چتریش اور ایڈوکیٹ دیپانکر رائے پیش ہوئے - کیس کی سماعت جھارکھنڈ ہائی کورٹ کے جج جسٹس امبوج ناتھ کی عدالت میں ہوئی- ساتھ ہی اس معاملے میں درخواست گزار کی طرف سے وکیل ونود ساہو نے اپنا موقف پیش کیا- مسٹر گاندھی نے نچلی عدالت کے ذریعہ ان کے خلاف لئے گئے نوٹس کو منسوخ کرنے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کیاہے -


Share: