ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جھارکھنڈ میں نکسلیوں پر زبردستی بزرگوں سے بلیک منی بدلوانے کا الزام

جھارکھنڈ میں نکسلیوں پر زبردستی بزرگوں سے بلیک منی بدلوانے کا الزام

Thu, 17 Nov 2016 11:21:57    S.O. News Service

لاتیہر ؍جھارکھنڈ، 16؍نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )جانچ سے بچنے کے لیے جھارکھنڈ میں مبینہ طور پر نکسلی زبردستی بزرگوں سے 1000اور 500کے بڑے نوٹ بدلوا رہے ہیں۔ جھارکھنڈ کے نکسل متاثرہ علاقوں میں سے ایک لاتیہر ضلع، جہاں نکسلیوں نے ٹیکس اور وصولی کی شکل میں کروڑوں روپے وصول کئے ہیں، وہ بزرگوں کو اپنے اکاؤنٹ میں 2.5لاکھ روپے زبردستی جمع کرنے کو کہہ رہے ہیں۔لاتیہر ضلع کے سپرنٹنڈنٹ انوپ برتھرے نے کہاکہ یہ صحیح ہے، ہم لوگوں کو اس طرح کی معلومات ملی ہے کہ نکسلی گاؤں والوں کا استعمال وصولی کئے گئے پیسوں کو بینک میں جمع کرانے کے لیے کر رہے ہیں ، تاکہ وہ قانونی کرنسی میں تبدیل ہو جائے۔صرف بزرگ ہی نہیں ،نوجوان لوگوں کے بھی اس میں شامل ہونے کا خدشہ ہے۔برتھرے نے کہا کہ گزشتہ دو دنوں سے پولیس کئی مقامات پر ان لوگوں کو گرفتار کرنے کے لیے تلاشی مہم جاری رکھے ہوئے ہے جو اس غیر قانونی کام میں ملوث ہیں۔سپرنٹنڈنٹ نے کہاکہ ہمیں شک ہے کہ کچھ مقامی لوگ جو نکسل حامی ہیں، وہ ان کی مدد کر رہے ہیں۔


Share: