نئی دہلی، 6؍جون(ایس او نیوز؍ایجنسی)جمعیۃ علما ہند کے صدر مولانا محمود مدنی ان دنوں اپنے بیانات کے سبب سرخیوں میں ہیں - اے بی پی کے ساتھ انٹرویو میں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ جو بی جے پی کو ہرائے اس کو جتاؤ کی پالیسی غلط تھی،کسی کو ہرانے کیلئے اکٹھا ہونا مناسب نہیں، ہمیں اس ذہنیت کو ختم کرنے کی ضرورت ہے -
واضح رہے کہ جمعیۃ علما ہندبھی کئی دہائیوں سے اسی پالیسی پر عمل پیرا رہی ہے جس کی مسلمانوں کے ایک طبقہ نے ہمیشہ مخالفت کی - مولانا ارشد مدنی اور مولانا محمود مدنی کے بیانات ریکارڈ پر ہیں جن میں بی جے پی کو ہرانے والے امیدواروں کو جتانے کی اپیل کی جاتی رہی ہے -
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں یہ بھی کہا کہ مسلمانوں کو ہر پارٹی میں جانا اور رہنا چاہیے،آپ نے یہ نہیں کہا کہ بی جے پی میں نہ جائیں -
اسد الدین اویسی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے انٹرویو میں کہا کہ وہ جس ٹون اور لب ولہجہ میں بات کرتے ہیں وہ بالکل مناسب نہیں -