ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / جس طرح گاندھی جی نے ملک کو ناانصافی کے خلاف متحد کیا تھا، اسی طرح اب ہم بھی بھارت جوڑیں گے: راہل گاندھی

جس طرح گاندھی جی نے ملک کو ناانصافی کے خلاف متحد کیا تھا، اسی طرح اب ہم بھی بھارت جوڑیں گے: راہل گاندھی

Sun, 02 Oct 2022 11:20:02    S.O. News Service

نئی دہلی، 2؍ستمبر (ایس او نیوز؍ایجنسی)  آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کا یوم پیدائش ہے۔ راہل گاندھی نے اس موقع پر باپو کو یاد کیا کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ’’باپو نے ہمیں سچائی اور عدم تشدد کے راستے پر چلنا سکھایا۔ محبت، ہمدردی، ہم آہنگی اور انسانیت کا مفہوم بیان کیا۔ آج گاندھی جینتی پر ہم عہد کرتے ہیں کہ جس طرح انہوں نے ملک کو ناانصافی کے خلاف متحد کیا، اب ہم اپنے ہندوستان کو بھی متحد کریں گے۔‘‘

کانگریس کی 'بھارت جوڑو یاترا' جاری ہے۔ راہل گاندھی اس پد یاترا کا حصہ ہیں۔ یہ پد یاترا کرناٹک سے گزر رہی ہے۔ گاندھی جینتی کے موقع پر راہل گاندھی کرناٹک کے کھادی گرام ادیوگ، بدناوالو پہنچے اور مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ راہل گاندھی نے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا ہے، جس میں پارٹی لیڈر باپو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ مہاتما گاندھی 2 اکتوبر 1869 کو پوربندر، گجرات میں پیدا ہوئے تھے۔ بابائے قوم مہاتما گاندھی نے تحریک آزادی میں جس طرح ملک کی قیادت کی اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


Share: