ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تیسرے نمبرپرآکرجے ڈی ایس کیا پھر ایک باربنے گی کنگ میکر : کیا کمل کے ساتھ پھر ایک بار جاسکتے ہیں کماراسوامی ؟

تیسرے نمبرپرآکرجے ڈی ایس کیا پھر ایک باربنے گی کنگ میکر : کیا کمل کے ساتھ پھر ایک بار جاسکتے ہیں کماراسوامی ؟

Sat, 13 May 2023 08:00:25    S.O. News Service

بنگلورو، 13/مئی(ایس او نیوز)کیا کرناٹک میں جے ڈی ایس  کو   پھر ایک بار  کنگ میکر بنے کا موقع ملے گا ؟ کیا کماراسوامی پھر بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت بناسکتے ہیں یا پھرکانگریس کے ساتھ  ہاتھ ملا کر  خود وزیراعلیٰ بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں ؟ سروے رپورٹوں کا جائزہ لیا جائے تو 10 میں سے 5 /ایگزٹ پول نے  معلق اسمبلی کی پیش گوئی کی ہے یعنی جے ڈی ایس کی مدد کے بغیر حکومت بننا ممکن نہیں ہے۔

 ایگزٹ  پولز کے مطابق بی جے پی کو 91، کانگریس کو 108، جے ڈی ایس کو 22 /اور دیگر کو 3 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔  آج 13 مئی کودوپہر تک  واضح ہوجائے گا کہ کس کی حکومت بنے گی  اور کون اگلا وزیراعلیٰ ہوگا۔

واضح رہے کہ جے ڈی ایس نے اپنا پہلا الیکشن 1999 میں لڑا تھا، جس میں پارٹی کو صرف 10 سیٹیں  حاصل ہوئی تھیں، لیکن 2004 میں یہ تعداد بڑھ کر 58 ہو گئی۔ اس الیکشن میں بی جے پی نے 79 / اور کانگریس نے 65 سیٹیں جیتیں۔ کانگریس اور جے ڈی ایس نے مل کر یہاں حکومت بنائی۔ اس طرح جے ڈی ایس پہلی بار کنگ میکر بنی۔ایچ ڈی کمارسوامی اس 5 سالہ منصوبے میں دو سال بعد کانگریس سے الگ ہو گئے اور بی جے پی میں شامل ہو گئے۔ کمارسوامی پہلی بار وزیر اعلیٰ بنے۔ دونوں پارٹیوں نے بقیہ مدت کیلئے وزیر اعلیٰ کا عہدہ بانٹنے پر اتفاق کیا، لیکن کمارسوامی بعد میں پیچھے ہٹ گئے اور بی جے پی کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا۔ اس صورتحال میں 2008 میں انتخابات ہوئے اور بی جے پی اقتدار میں آئی۔2018میں ایک بار پھر ایچ ڈی کمارسوامی دوسری بار وزیر اعلیٰ بننے میں کامیاب ہوئے۔

جے ڈی ایس ایک ایسی پارٹی ہے، جو دو بار وزیر اعلیٰ بن چکی ہے، لیکن آج تک کسی بھی الیکشن میں ریاست کی تمام سیٹوں پر نہیں لڑی ہے۔ 2018 میں بھی پارٹی نے 200 سیٹوں پر الیکشن لڑا اور 37 پر کامیابی حاصل کی۔یہ شراکت داری زیادہ دیر نہیں چل سکی۔ 2019 میں کانگریس کے 15 / ایم ایل ایز نے طویل کشمکش کے بعد استعفیٰ دے دیا۔ اس کے بعد ہونے والے فلور ٹسٹ میں پارٹی 99-105 سے ہار گئی اور حکومت گر گئی۔ اس کے بعد گورنر نے ایڈی یورپا کو حکومت بنانے کی دعوت دی اور بی جے پی نے حکومت بنائی۔اب 2023میں کیاہوتاہے،اس کا انتظارسب کو ہے۔


Share: