ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ترنمول کانگریس کو منی پور میں 2012کی اپنی کارکردگی دوہرانے کی امید

ترنمول کانگریس کو منی پور میں 2012کی اپنی کارکردگی دوہرانے کی امید

Thu, 02 Mar 2017 10:47:39    S.O. News Service

امفال، یکم مارچ(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )ترنمول کانگریس کو2012میں منی پورمیں ہوئے اسمبلی انتخابات کے دوران اپنی کارکردگی کو ایک بار پھر دوہرانے کی امیدہے۔2012میں اچھی کارکردگی کرتے ہوئے پارٹی ریاست میں اہم اپوزیشن پارٹی کے طور پر ابھری تھی۔60رکنی ریاستی اسمبلی میں ترنمول کانگریس 24سیٹوں پر انتخاب لڑ رہی ہے، ریاست میں 4 ؍مارچ اور 8 ؍مارچ کو دومرحلے میں انتخابات ہونے والے ہیں اورنتائج کا اعلان11مارچ کو کیا جائے گا ۔2012کے اسمبلی انتخابات میں ترنمول کانگریس نے7 سیٹیں جیتی تھیں، لیکن بعدمیں اس کے سارے ممبر ان اسمبلی یاتوکانگریس میں یا بی جے پی کے پالے میں چلے گئے تھے۔مغربی بنگال میں حکمراں اور لوک سبھا میں 34ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ بڑی طاقت کے طور پرابھری ترنمول کانگریس گزشتہ دو سالوں سے منی پورمیں ایک نئی ٹیم کے ساتھ محنت کر رہی ہے اور ریاست میں معلق اسمبلی ہونے کی صورت میں اس کااہم رول نبھانے کی امیدہے۔ترنمول کانگریس کے نائب صدرمکل رائے نے میڈیاسے بات چیت میں کہاکہ ہم منی پورمیں 7-8 سیٹ جیتنے کی اچھی پوزیشن میں ہیں۔ ہماری سمجھ اور زمینی رپورٹ یہ بتاتی ہے کہ ریاست میں معلق اسمبلی ہونے جارہی ہے یعنی نہ تو کانگریس اور نہ ہی بی جے پی اکثریت حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ پارٹی قیادت کے مطابق ملک کے مشرقی علاقے اور شمال مشرقی میں ایک طاقتور پارٹی کی شکل میں ابھر کر سامنے آنے کے لیے پارٹی کے لیے منی پورانتہائی اہم ہے۔ترنمول کے ایک سینئر لیڈر نے کہاکہ تری پورہ میں ترنمول اہم اپوزیشن پارٹی ہے اور منی پور میں بھی اگر پچھلی بار کی طرح ہم یہی پوزیشن حاصل کر سکیں ، تو اس سے ہماری پارٹی کو مضبوطی ملے گی۔انہوں نے کہاکہ 2019کے لوک سبھاانتخابات کودیکھتے ہوئے اگر ہم شمال مشرق میں 4-5سیٹیں جیتنے میں کامیاب رہے تو اس سے ہماری پارٹی کو کافی مضبوطی ملے گی۔


Share: