ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بینگلور میں 4 مارچ کو ہورہا ہے اعلیٰ پیمانے کا کرناٹک جاب میلہ؛ دس ہزار لوگ حاصل کرسکیں گے روزگار

بینگلور میں 4 مارچ کو ہورہا ہے اعلیٰ پیمانے کا کرناٹک جاب میلہ؛ دس ہزار لوگ حاصل کرسکیں گے روزگار

Wed, 01 Mar 2023 00:44:30    S.O. News Service

بینگلور یکم مارچ (ایس او نیوز) بینگلور میں 4 مارچ کو شاندارپیمانے پرجاب میلہ کا انعقاد کیا گیا ہے جس کے ذریعے کم و بیش دس ہزار لوگ روزگار حاصل کرسکیں گے۔ اس بات کی اطلاع جماعت اسلامی ہند کرناٹک کے معاون امیر مقامی مولانا محمد یوسف کنی نے دی۔

انہوں نے بتایا کہ امت کا تحفظ اور اُن کی ترقی کے لئے افراد کا معاشی طور پرمضبوط اور مستحکم ہونا ضروری ہے، اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضرورت مندوں کو برسرروزگار بنانے جماعت اسلامی ہند کی نگرانی میں مختلف تنظیموں کے اشتراک سے الامین ڈگری کالج، لال باغ بنگلور میں 4 مارچ کو کرناٹکا جاب میلہ منعقد کیا گیا ہے۔ جاب میلہ میں سو سے زائد کمپنیاں شریک ہوں گی اور کم و بیش دس ہزار لوگ جاب حاصل کرسکیں گے۔ 

پروگرام صبح ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔ مولانا محمد یوسف کنی صاحب نے ایسے نوجوانوں سے جو روزگار کی تلاش میں ہیں درخواست کی ہے کہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اُٹھائیں۔

جاب میلہ کے تعلق سے مزید تفصیلات اور روزگار حاصل کرنے  کے لئے نام رجسٹرڈ کرنے وغیرہ کی  تفصیل نیچے پوسٹر میں دی گئی ہے۔


Share: