مینگلور یکم جنوری (ایس او نیوز) شہر سے قریب60 کلومیٹر دور بیلتھنگڈی میں بس اور کار کے درمیان ہوئی ٹکر میں کار پرسوار دو لوگ جائے وقوع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ حادثہ نئے سال کے پہلے ہی دن اتوار کو بیلتھنگڈی تعلقہ کے وینورو کے قریب پیش آیا۔
ذرائع سے ملی اطلاع کےمطابق اِینّوا کارموڈبیدری سے بیلتھنگڈی جارہی تھی جس کے دوران مخالف سمت سے آنے والی بس کے ساتھ تصادم ہوگیا۔ مرنے والوں کی شناخت موڈبیدری گنجی مٹھ سورلواڈی کے رہائشی نوشاد (47) اورکار ڈرائیور اُلائی بیٹّو کے رہائشی فاضل (21) کے طور پر کی گئی ہے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی بیلتھنگڈی ٹریفک پولس جائے وقوع پر پہنچی اور حادثے کا جائزہ لیتے ہوئے معاملہ درج کیا۔