ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بیلتنگڈی : بینر لگاتے وقت بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک شخص ہلاک دوسرا زخمی 

بیلتنگڈی : بینر لگاتے وقت بجلی کا جھٹکا لگنے سے ایک شخص ہلاک دوسرا زخمی 

Wed, 09 Nov 2022 11:36:27    S.O. News Service

بیلتنگڈی، 9 ؍ نومبر (ایس او نیوز) ایک پروگرام کے تعلق سے کل شام شہر کے مارکیٹ روڈ پر فلیکس لگانے کے دوران لوہے سیڑھی بجلی کے تار کو چھونے کے بعد لگنے والے زبردست جھٹکے کی وجہ سے پرشانت (40 سال) کی موت واقع ہوگئی جبکہ اس کا ساتھی ستیش (25 سال) زخمی ہوگیا ۔ 
    
بتایا جاتا ہے کہ پرشانت کارپینٹر کا کام کرتا تھا اور اس کا ایک گوڈس رکشہ بھی تھا ۔ کل نیشنل ہائی وے کے کنارے بینر لگانے کے لئے ستیش اور پرشانت رکشہ پر لوہے کی سیڑھی لے کر متعلقہ مقام پر پہنچے تھے ۔ جب گوڈس رکشہ سے سیڑھی نکالی جارہی تھی تو وہ بجلی کے تار کو چھو گئی اور دونوں جھٹکے کی وجہ سے زمین پر آ گرے ۔ موقع پر موجود لوگوں نے فوراً دونوں کو علاج کے لئے اسپتال میں منتقل کر دیا مگر پرشانت نے دم توڑ دیا جبکہ ستیش صحت یاب ہو رہا ہے ۔ 
 


Share: