بیلتنگڈی،10 / مارچ (ایس او نیوز) اندبیٹو گرام پنچایت میں تعمیراتی کاموں کے معاملے میں بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے سابق ایم ایل اے وسنت بنگیرا کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
اندبیٹّو گرام پنچایت کے سامنے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے وسنت بنگیرا نےالزام لگایا کہ اس گرام پنچایت میں ایک تعمیراتی کام کے لئے دو دو بار بل بنائے جارہے ہیں ۔ عوام خود اپنی طرف سے جو تعمیراتی کام کر رہے ہیں اس کے نقلی بل بنا کر پنچایت کے حساب میں شامل کیے جا رہے ہیں ۔ مختلف فنڈز کے استعمال میں گول مال کیا جا رہا ہے ۔ اس طرح یہاں پر بدعنوانی اپنے عروج پر ہے۔
اس موقع پر سابق وزیر گنگا دھر گوڈا نے کہا کہ بی جے پی کے وزراء سے لے کر گرام پنچایت صدر اور اراکین تک بدعنوانی اور رشوت ستانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔ اگر ایک گرام پنچایت میں 20 لاکھ روپوں کو گھوٹالہ ہوتا ہے تو اندازہ لگایا جائے کہ بی جے پی کے اقتدار والی دوسری گرام پنچایتوں میں کتنا بڑا گھوٹالہ ہو سکتا ہے
سابق ایم ایل اے وسنت بنگیرا نے گرام پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر سویتا کو گرام پنچایت میں ہو رہی بدعنوانیوں کے تعلق سے آڑے ہاتھوں لیا ۔ احتجاجی مظاہرے کے مقام پر پہنچنے والے تعلقہ پنچایت سی ای او مقامی لوگوں نے بدعنوانیوں کے علاوہ اپنے وراڈوں میں درپیش مسائل پر مبنی میمورنڈم پیش کیا۔