حیدرآباد،20؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن(بی ڈبلیوایف)نے اسٹار شٹلر سائنا نہوال کی بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے اسپورٹس کمیشن کے رکن کے طور پر ان کی تقرری پر مبارکباد دی۔سائنا کو بی ڈبلیوایف صدر پال ایرک ہوئر اور جنرل سکریٹری تھامس لنڈ کی طرف سے بھیجے گئے دستخط شدہ خط میں انہوں نے کہا کہ بی ڈبلیوایف کونسل اور بیڈمنٹن کے خاندان کی طرف سے ہم آپ کی آئی او سی کھلاڑی کمیشن میں تقرری کے لیے آپ کو مبارک باد دیتے ہیں،آپ کو اسپیکر(تھامس)باک کی طرف سے ذاتی طور پر مقرر کیا جانا یقینی طور پر کافی بڑا اعزاز ہے۔