ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی کے40اراکین اسمبلی کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ؛ کے پی سی سی ترجمان رمیش بابو کا سنگین الزام

بی جے پی کے40اراکین اسمبلی کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ؛ کے پی سی سی ترجمان رمیش بابو کا سنگین الزام

Sat, 08 Apr 2023 11:48:56    S.O. News Service

بنگلورو،8/اپریل(ایس او  نیوز/ایجنسی) کرناٹک پر دیش کانگریس کمیٹی(کے پی سی سی) کے ترجمان رمیش بابو نے الزام لگایا کہ ریاست میں حکمران جماعت بی جے پی کے40اراکین اسمبلی کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہیں۔بی جے پی کے35فیصد اراکین اسمبلی فوجداری مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں اور بی جے پی غنڈہ عناصر کو پارٹی میں شامل کر کے انہیں تحفظ فراہم کر رہی ہے۔

رمیش بابو نے کہا کہ بی ٹی ایم لے آوئٹ میں بی جے پی ٹکٹ کے خواہشمند ہونے کا دعویٰ کرنے والے ایک شخص پر غریبوں کو نقلی سائٹ دے کر دھوکہ دینے سمیت12فوجداری مقدمات درج ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت اس کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے حفاظت کر رہی ہے، اس لئے چیف سکریٹری سے شکایت درج کر کے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کے پی سی سی دفتر میں طلب کر دہ اخباری کانفرنس میں رمیش بابو نے بتا یا کہ اس شخص کے خلاف ہبا گوڈی پولیس تھانے میں 12 فوجداری مقدمات درج ہیں،بی جے پی انہیں ٹکٹ دینے کی کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے بتا یا کہ اس سلسلہ میں کانگریس کی جانب سے چیف سکریٹری،محکمہ داخلہ کے اڈیشنل سکریٹری،ڈی آئی جی کو مکتوب روانہ کر کے معا ملہ سی آئی ڈی تحقیق کو سونپنے کا رمیش بابو نے مطالبہ کیا ہے۔


Share: