ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی جے پی اورکانگریس نے کالادھن کے ذریعہ انتخابات کا سامنا کیا: ایچ وشواناتھ

بی جے پی اورکانگریس نے کالادھن کے ذریعہ انتخابات کا سامنا کیا: ایچ وشواناتھ

Thu, 17 Nov 2016 11:41:02    S.O. News Service

میسور16 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے بزرگ لیڈر و سابق وزیر ایچ وشواناتھ نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی اور کانگریس سمیت تمام سیاسی جماعتوں نے کالے دھن کے ذریعہ انتخابات کا سامنا کیا۔انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعظم مودی نے ایسی رقم کا استعمال کرتے ہوئے عہدہ حاصل کیا اُنہیں چاہئے کہ وہ عوام میں یہ فریب پیدا نہ کریں کہ وہ معیشت میں انقلاب لائیں گے اور 500 اور 1000 روپے کی نوٹوں پر پابندی لگاتے ہوئے کالادھن کو برخاست کریں گے ۔مسٹروشواناتھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کالادھن اراضی' ڈالرس' سونا اور دیگر شکل میں ہے اور اس کو برخاست کرنا آسان نہیں ہے ۔ سیاست دانوں کی انتخابی دھاندلیوں اور رائے دہندوں کو رشوت ان رقومات کے ذریعہ دینے کو ختم کیا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کہ بڑے نوٹوں پر پابندی سے وزیراعظم ملک کی معیشت میں انقلابی تبدیلی نہیں لاسکتے کالادھن رکھنے والوں نے پہلے ہی اس کو سفید کرنے کیلئے راہیں تلاش کرلی ہیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ بی جے پی کے جناردھن ریڈی 600کروڑ روپے خرچ کرتے ہوئے اپنی بیٹی کی شادی انجام دے رہے ہیں۔اُنہوں نے بی جے پی سے سوال کیا کہ آیا یہ اُن کی محنت کا پیسہ ہے ۔ حکومت کی جانب سے جینتی منعقد کرنے پر اعتراض کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ گاندھی جی اور بی آر امبیڈکر کے سوائے کسی اور کی جینتی نہیں منائی جانی چاہئے ۔اُنہوں نے اس احساس کا اظہار کیا کہ مختلف شخصیتوں کی جینتی تقاریب سے ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں پیدا ہوں گی۔


Share: