بھٹکل،20 / مارچ (ایس او نیوز) بجلی صارفین کے لئے احتیاطی تدابیر، بجلی کی بچت کے اقدامات، ایل ای ڈی کے استعمال اور شمسی توانائی (سولار اینرجی) مرحلہ - 2 سے متعلق ضروری واقفیت فراہم کرنے کے مقصد سے کل منگل 21 مارچ کو ہیسکام کی جانب سے 'آگاہی اجلاس' منعقد کیا جا رہا ہے۔
ہیسکام بھٹکل کے اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجینئر منجوناتھ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلان کے مطابق یہ اجلاس مورخہ 21 مارچ بروز منگل صبح 10.30 بجے ہیسکام سب ڈیویژن دفتر کے احاطہ میں منعقد ہوگا ۔ تمام ہیسکام صارفین سے اس اجلاس میں شرکت کی درخواست کی گئی ہے۔