ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : کانگریس میں باضابطہ شمولیت ہونے تک مجھے آزاد رہنے دیں - کانگریسی امیدوار منکال وئیدیا

بھٹکل : کانگریس میں باضابطہ شمولیت ہونے تک مجھے آزاد رہنے دیں - کانگریسی امیدوار منکال وئیدیا

Mon, 27 Mar 2023 13:01:34    S.O. News Service

بھٹکل ،27 / مارچ (ایس او نیوز) درپیش اسمبلی الیکشن میں بھٹکل - ہوناور حلقہ سے کانگریس کی طرف سے نامزد امیدوار کے طور پر اپنے نام کا اعلان ہونے کے بعد سابق ایم ایل اے منکال وئیدیا نے کانگریس دفتر میں پارٹی لیڈران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں باضابطہ طور پر شامل ہونے تک مجھے آزادانہ طور پر کام کرنے کا موقع ہے اس لئے کسی بھی لیڈر کو اس میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے ۔
    
منکال نے کہا کہ سیاست میں نہ کوئی دائمی دشمن ہوتا ہے اور نہ کوئی دائمی دوست ہوتا ہے ۔ ضرورت محسوس ہونے پر پارٹی کی جیت کے لئے میں  ہم خیال افراد کے ساتھ ہاتھ ملانے کے لئے ہمیشہ تیار ہوں ۔ پارٹی کے اندر کسی کی رائے کا فرق ہوسکتا ہے مگر مخالفت نہیں ہے ۔ 
    
انہوں نے کہا کہ میں نے 248 پولنگ بوتھس علاقوں میں پہنچ کر نشستیں منعقد کی ہیں ۔ عوام نے علاقے کے مسائل کے بارے میں معلومات دی  ہے ۔ پارٹی کی سطح پر اختلافات کو بھول کر سب لوگوں کی حمایت سے مجھے الیکشن جیتنے کا یقین ہے ۔ 
    
اس موقع پر بلاک کانگریس صدر وینکٹیش نائک، ضلع اقلیتی سیل کے صدر عبدالمجید، ضلع پنچایت سابق رکن البرٹ ڈی کوستا، مہیلا کانگریس صدر نینا نائک، لکشمی گونڈا، ناگیش دیواڈیگا، ایل ایس نائک وغیرہ موجود تھے ۔


Share: