بھٹکل ،15؍ نومبر (ایس او نیوز) ضلع ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق بحریہ کے لیفٹنینٹ کمانڈر نے اطلاع دی ہے کہ 19 نومبر سے 27 نومبر تک نیترانی جزیرے پر انڈین نیول ایئر کرافٹ سے فائرنگ اور فوجی مشق جاری رہے گی اس لئے جزیرے پر یا اس کے آس پاس ماہی گیری یا عوام کے آنے جانے پر پابندی رہے گی ۔
اس لئے نیترانی جزیرہ کے قریب ماہی گیری کے علاوہ چونکہ بھٹکل اور اطراف کے نوجوان سیاحت اور پکنک منانے کے لئے بھی اس جزیرہ کا رخ کرتے ہیں ، اس لئے تاکید کی جاتی ہے کہ اس عرصہ میں ایسا کوئی پروگرام نہ بنائیں اور جزیرے سے دور رہیں ۔