بھٹکل،14؍نومبر (ایس او نیوز) درگا پرمیشوری مندر اور ماری جاترا مہوتسوا کے صدر راما موگیر کے مطابق شیرالی کے الوے کوڈی میں 10جنوری 2023 کو پانچواں ماری جاترا منعقد ہوگا۔
درگا پرمیشوری مندر ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الوے کوڈی میں دو سال میں ایک مرتبہ ماری جاترا منعقد ہوتا ہے ، لیکن کووڈ کی وجہ سے یہ سلسلہ رکا ہوا تھا ۔ اب جنوری 2023 میں یہ جاترا شاندار پیمانے پر منایا جائے گا ۔ اس کے لئے تمام تیاریاں پوری منصوبہ بندی کے ساتھ کی جارہی ہیں۔