ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : آر این ایس ہاسپٹل مرڈیشور میں 19 نومبر سے دستیاب رہے گی ڈیالیسس کی سہولت

بھٹکل : آر این ایس ہاسپٹل مرڈیشور میں 19 نومبر سے دستیاب رہے گی ڈیالیسس کی سہولت

Thu, 17 Nov 2022 20:46:06    S.O. News Service

بھٹکل 17/ نومبر (ایس او نیوز)  مرڈیشور آر این ایس ہاسپٹل کے ایڈمنسٹریٹیو آفیسر ڈاکٹر چیتن کلّور نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مرڈیشور آر این ایس اسپتال  میں اب ڈیالیسس کی سہولت بھی دستیاب رہے گی ۔

    پریس ریلیز کے مطابق ڈیالیسس یونٹ کا افتتاح 19 نومبر کو صبح 12 بجے تعلقہ ہاسپٹل کے ایڈمنسٹریٹیو آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت کے ہاتھوں ہوگا ۔    اس موقع پر گردوں کے ماہر ڈاکٹر راگھویندرا نائک (نیفرولوجسٹ) اور آر این ایس ٹرسٹ کے ناگراج شیٹی موجود رہیں گے ۔

    بتایا گیا ہے کہ ڈیالیسس یونٹ میں فی الحال دو مشینیں مہیا کی گئی ہیں جس کی وجہ سے ایک دن میں 6 مریضوں کے لئے ڈیالیسس کرنے کی گنجائش رہے گی ۔ اور ضرورت پڑنے مزید مشینوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ ہاسپٹل میں آر او سسٹم کا بھی انتظام کیا گیا ہے اور عوام کی سہولت کے لئے مستقبل میں مزید خدمات فراہم کی جائیں گی ۔


Share: