ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل :  دیہی علاقوں میں بڑھ رہے ہیں لمپی اسکن ڈیسیز معاملے 

بھٹکل :  دیہی علاقوں میں بڑھ رہے ہیں لمپی اسکن ڈیسیز معاملے 

Mon, 14 Nov 2022 20:29:06    S.O. News Service

بھٹکل،14؍ نومبر (ایس او نیوز) بھٹکل تعلقہ کے دیہی علاقوں میں مویشیوں کے اندر لمپی اسکن ڈیسیز کے معاملات میں اضافہ کی وجہ سے کسانوں اور عوام میں تشویش بڑھ گئی ہے۔
    
چند دن پہلے شہر کے اندر متاثرہ جانور نظر آئے تھے لیکن اب دیہی علاقوں کے جانوروں میں یہ مرض دکھائی دینے لگا ہے ۔ چونکہ ابھی یہ مرض قابو میں ہے اور ہلاکت خیز سطح تک نہیں پہنچا ہے اس لئے سمجھا جاتا ہے کہ مویشیوں کا مناسب علاج کیا گیا تو جلد ہی اس کا خاتمہ ہوسکتا ہے۔ 
    
دیہی علاقوں میں اس وقت زیادہ تر جانوروں کے جسم پر گلٹھیوں کے ساتھ زخم بھی نمودار ہوئے ہیں اور ان میں  سے خون رِستا ہوا نظر آ رہا ہے ۔ پتہ چلا ہے کہ کچھ لوگ اس سے لا پراوئی برت رہے ہیں یا جڑی بوٹیوں سے علاج کرنے لگے ہیں اور کئی لوگ مویشیوں کے ڈاکٹر سے اس کا علاج بھی کروا رہے ہیں ۔ جبکہ محکمہ مویشی پالن نے جانوروں کے اسپتالوں میں اس مرض کے لئے ضروری دوائیں اور ٹیکے مناسب مقدار میں فراہم کیے ہیں۔ 


Share: