ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں چار ماہ پہلے لڑکے کے اغوا کا معاملہ؛ پولس نے چوتھے ملزم کو کیا گرفتار

بھٹکل میں چار ماہ پہلے لڑکے کے اغوا کا معاملہ؛ پولس نے چوتھے ملزم کو کیا گرفتار

Mon, 26 Dec 2022 21:06:56    S.O. News Service

بھٹکل 26 ڈسمبر (ایس او نیوز)  چار ماہ قبل 20 اگست کو بھٹکل آزاد نگر میں لڑکے کے اغوا معاملے میں پولس کو مطلوب چوتھے ملزم کو   آج  پیر کو پولس نے گرفتار کرلیا ہے۔  جس کی شناخت عبدالحنان کے طور پر کی گئی ہے۔

پولس نے بتایا کہ مدینہ کالونی کے محی الدین اسٹریٹ سے عبدالحنان کو آج گرفتار کیا گیا  ہے اور عدالت میں پیش کرنے کے بعد   چار دن کے  لئے پولس ریمانڈ میں لیا گیا ہے۔ پولس نے یہ بھی بتایا کہ  اب اس معاملے میں  عنایت اللہ اسحاقی کا پکڑا جانا باقی ہے جو ہندوستان سے باہر رہتا ہے۔

پولس انسپکٹر دیواکر نے بتایا کہ عبدالحنان سے پولس  اغوا کے تعلق سے  پوچھ گچھ کرے گی اور اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کرے گی کہ  آٹھ سالہ معصوم لڑکا علی سعدا کو اغوا کرنے کے پیچھے مزید کن  لوگوں کا ہاتھ تھا۔

یاد رہے کہ معصوم لڑکے علی  کو آزاد نگر (کوگتی) سے  سنسنی خیز انداز میں اغوا کیا گیا تھا اور قریب 33 گھنٹوں کی محنت کے بعد لڑکے کو گوا کے ایک ہوٹل سے بازیافت کیا گیا تھا۔ اُس وقت  پولس نے  تین لوگوں کو گرفتار کیا تھا جو ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں۔

 

 

لڑکے کے اغوا کے تعلق سے پہلے شائع شدہ  رپورٹ:

بھٹکل میں لڑکےکے اغوا کا معاملہ کیسے ہوا حل ؟ کیسے کیا گیا لڑکے کو گوا سے بازیافت ؟

بھٹکل میں لڑکے کے اغوا کے معاملے میں تین گرفتار

ساحل آن لائن پر شائع اغوا کی وڈیو رپورٹ


Share: