ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل سے بائک چوری کرکے مینگلور لے جائے گئی؛ سی سی ٹی وی کیمرا میں واردات قید ؛ چور گرفتار

بھٹکل سے بائک چوری کرکے مینگلور لے جائے گئی؛ سی سی ٹی وی کیمرا میں واردات قید ؛ چور گرفتار

Sun, 09 Apr 2023 16:37:28    S.O. News Service

بھٹکل ،9 / اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل بندر روڈ پر گھر کے سامنے پارک کی گئی رایل اینفیلڈ موٹر بُلّٹ چوری کرنے کے الزام میں پولس نے دو چوروں کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ بُلّٹ  کو  برآمد کرلیا۔ مگر چوروں کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد عدالت نے دونوں کو ضمانت پر رہا کر دیا ۔
    
پتہ چلا ہے کہ بندرروڈ  سکینڈ کراس پر اپنے مکان کے باہر پارک  کی گئی جناب آصف شیخ کی بُلٹ چوری  کرکے چور ایک کار سے باندھ کر مینگلور لے گئے تھے، پولس تھانہ میں معاملہ درج ہونے کے بعد پولیس نے 13 مارچ کو دو ملزمین کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت بنٹوال فرنگی پیٹ کے رہنے والے نوفل اور اڈپی کنجابیٹو کے رہنے والے عمران  کے طور پر کی گئی  ۔

بائک چوری کرنے کے بعد اسے کار سے باندھ کر لے جانے کا منظر  شیرور ٹول گیٹ کے سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا تھا ۔ پولیس نے اسی بنیاد پر ملزمین کی شناخت کرلی اور انہیں دھر دبوچ لیا ۔ پھر عدالت میں پیش کردیا۔ مگر پتہ چلا ہے کہ عدالت نے دونوں کو ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ چوروں سے برآمد کی گئی بُلّٹ اب بھٹکل ٹاون پولس تھانہ میں ہے، عدالتی کاروائی کے بعد غالباً   واپس کی جائے گی۔


Share: